نئی دہلی ،10اکتوبر(ایجنسی) پاکستان کے ساتھ مسلسل کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں سے تہوار کے سیزن میں امن بگاڑنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی دہشت گردوں ناپاک کوشیشوں کے خلاف اضافی چوکسی برتنے کو کہا ہے.
انٹیلی جنس معلومات پر حرکت میں آتے ہوئے وزارت داخلہ نے ایک ملک گیر مشورہ جاری کیا ہے جس میں تمام ریاستوں سے بازاروں، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمنلس اور مذہبی مقامات جیسے بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر اضافی
فورس تعینات کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ حملوں کو انجام دینے کی دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام کیا جا سکے.
وزارت داخلہ نے خصوصی طور سے دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی، بنگلور اور حیدرآباد جیسے بڑے شہروں کی پولیس سے دسہرہ، اور محرم کے موقع پر اضافی احتیاط برتنے کو کہا ہے.
ریاستوں سے تہوار کے دوران اس بات پر بھی نگرانی رکھنے کو کہا گیا ہے